خوبصورت کاوش آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں، امید ہے پسند آے گی
١١١ |
- وہ کہتی ہے کہ کیا اب بھی کسی کے لیئےلال ہری چوڑیاں خریدتے ہو؟
- میں کہتا ہوں اب کسی کی کلائی پر یہ رنگ اچھا نہیں لگتا
- وہ کہتی ہے کہ کیا اب بھی کسی کے آنچل کو آکاش لکھتے ہو؟
- میں کہتا ہوں اب کسی کے آنچل میں اتنی وسعت کہاں ہے
- وہ کہتی ہے کہ کیا مرے بعد کسی لڑکی سے محبت ہوئی ہے تمہیں؟
- میں کہتا ہوں محبت صرف لڑکی پہ مشتعمل نہیں ہوتی إ
- وہ کہتی ہے کہ جاناں ! لہجے میں بہت اُداسیاں سی ہیں
- میں کہتا ہوں کہ تتلیوں نے بھی مرے دُکھ کو محسوس کیا ھے
- وہ کہتی ہے کہ کیا اب بھی مجھے بےوفا کے نام سے یاد کرتے ہو؟
- میں کہتا ہوں کہ میرے نصیب میں یہ لفظ شامل ہی نہیں
- وہ کہتی ہے کہ کبھی میرے ذکر پر رو بھی لیتے ہو گے ؟؟
- میں کہتا ہوں کہ میری آنکھوں کو ہر وقت کی پھوہار اچھی نہیں لگتی ہے
- وہ کہتی ہے کہ تمہاری باتوں میں اتنی گہرائی کیوں ہے ؟
- میں کہتا ہوں کہ تمہاری جدائی کے بعد مجھ کو یہ اعزاز ملا ہے ،۔،۔،۔۔۔
(ندیم مستان)written by
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔